16 اگست 2013 - 19:30
اتوار کو صدر روحانی کی نئی کابینہ کا پہلا اجلاس

اسلامي جمہوريہ ايران کي نئي کابينہ کا پہلا اجلاس اتوار کو ہوگا -

ابنا: صدر حسن روحاني کے مشير محمد رضا صادق نے بتايا ہے کہ کابينہ کي پہلي نشست اتوار کو ہوگي۔ صدر کے مشير محمد رضا صادق نے اسي  طرح يہ بھي بتايا کہ سنيچر کو کابينہ کے پندرہ وزراء اپنے اپنے دفاتر پہنچ جائيں گے۔  ياد رہے کہ  اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ مجلس شورائے اسلامي نے چار روز کي بحث کے بعد  جمعرات کي رات صدر روحاني کي اٹھارہ کني  کابنيہ کے پندرہ وزيروں کو اعتماد کا ووٹ دے ديا   جبکہ  وزارت تعليم،  اعلي تعليم وسائنس و ٹيکنالوجي اور وزارت کھيل اور امور نوجواناں کے لئے مجوزہ وزراء اعتماد کا ووٹ حاصل نہيں کر پائے ۔

.......

/169